منظور شدہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر، سرسردارے کے عوام کا احتجاج کا اعلان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں منگلور کے بالائی علاقے سرسردارے میں 2020 میں منظور شدہ روڈ التوا کاشکار ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ ڈاکٹر عرفان اللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے کی سڑک 2020 میں سابقہ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے منظور کی تھی جس پر آدھا کام ہوچکا ہےاور بعدازاں بلدیاتی انتخابات کے دوران کام کو روک دیا گیا تھا اور تین سال گزرنے کے باوجود بھی اس پر دوبارہ کام شروع۔نہ۔ہوسکا ہے ۔ ہم نے ایم این اے، ایم پی اے، میئر، ڈی سی سوات سمیت اے سی دفتر اور ہر در میں حاضری دی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یکم اگست تک کام شروع نہیں کیا گیا تو 5 اگست کو ہم چھوٹے بڑے، خواتین سمیت سب نکلیں گے اور فضاگٹ کے مین روڈپر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button