لوئیر دیر ) تحصیل خال میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج کے خلاف اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کی دھمکی دیدی،اس سلسلے میں لوئر دیر کے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خال کے جنرل سیکرٹری ملک طفیل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے تحصیل خال بشمول یونین کونسل رباط میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے معمولات زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستم ظرفی یہ ہے کہ ناروا لوڈ شیڈنگ کے ساتھ علاقے میں کم وولٹیج کا سلسلہ بھی ہے جس سے تمام برقی آلات ناکارہ پڑے ہے جبکہ علاقے میں پانی کی فراہمی میں بھی دشواری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سولہ اور اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے علاقے کے عوام بھاری بلز بھی جمع کرتے ہیں مگر اس کے باوجود تحصیل خال کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے محکمہ واپڈا حکام کو خبردار کیا کہ اگر فی الفور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں کیا اور بجلی وولٹیج بربر نہیں کیا تو اہلیان خال کے عوام بطور احتجاج دیر چترال میں شاہراہِ کو بند کرینگے