ضلع دیر پائین میں شجرکاری مہم، ڈپٹی کمشنر نے 1200 پودے لگائے

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت گرین گروتھ سٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ضلعی انتظامیہ کا محکمہ جنگلات اور ٹی ایم اے خال کے تعاون سے شجری کاری مہم
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / فوکل پرسن گرین گروتھ اسٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو جناب بشیر خان ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب آصف علی شاہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال ، تحصیل چئیرمین خال اشفاق الرحیم کے ہمراہ تحصیل خال میں شجرکاری مہم۔
۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ، تحصیلدار تیمرگرہ نے سیول ڈیفینس رضار کاروں ، طلبا ، رباط کوٹکے فلاحی تنظیم کے رضاکاروں ، دیر لیویز ، ٹی۔ ایم ۔ اے تیمرگرہ کے اہلکاروں کے ہمراہ صدا بہار پودے لگائے۔
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین لوئر دیر ہمارا مشن ہے اگلے 5سال کے دوران لوئر دیر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائنگے،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ویژن عوامی ایجنڈہ کے تحت گرین گروتھ سٹریٹجی بلین پلس ٹری ڈرائیو مہم کے تحت لوئر دیر میں ابھی تک 17000 پودے لگائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان نے کہا کہ آج خال کے مقام پر تقریبا 1200 پودے لگائے گئے جبکہ اس سال تاحال 17000 سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع بھر میں 1لاکھ پودے لگائے جائنگے جبکہ اگلی پانچ سال میں ہماری ٹارگٹ 10 لاکھ پودے لگانا ہے انہوں نے درختوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی زندگی کا اہم اور ضروری جزو ہیں۔ درخت نہ صرف ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں بلکہ ہمیں بہت سی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درخت پرندوں اور دیگر جانوروں کے لیے خوراک اور رہائش فراہم کرتے ہیں جبکہ انسان نہ صرف درختوں پر اگنے والی مختلف جڑی بوٹیوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں بلکہ مختلف اقسام کے پھلوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پودے لگانا ہی صرف کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی لازمی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات دیر پائین کے زیرنگرانی دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کیا جاسکیں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسرا ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول کے بچوں اور دیگر رضا کاروں میں مفت پودے بھی تقسیم کیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button