
بٹ خیلہ (مدثرطایریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ضلع ملاکنڈ میں جشن یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، سرکاری سطح پر سب سے بڑی تقریب لیوی لائن ملاکنڈ میں ڈپٹی کمشنر شاہدعلی کی قیادت میں ہوگی جس میں قومی پرچم کو سلامی دی جائیگی اس حوالے سے تیاریوں کو اخری شکل دینے کے لیے اے ڈی سی جنرل محب اللہ خان یوسفزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فنانس، اے سی بٹ خیلہ اے اے سی بٹ خیلہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اداروں کو یوم آزادی کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی،اور فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں اور دفاترپر چراغان کرکے بڑے بڑ ے قومی پرچم لہرائیں جائینگے سرکاری سکول اور کالجز میں یوم آزادی کی عنوان پر تقریری مقابلے اوراس دن کو اجھاگرکرنے کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلوز وغیرہ پیش کئے جائینگے بٹ خیلہ، تھانہ، سخاکوٹ اور درگئی بازاروں میں سب سے زیادہ سجاوٹ کرنے والے تاجروں اور ٹریڈیونین کے نمائندوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دئے جائیں گے، بٹ خیلہ سے اماندرہ تک ریلی ہوگی، لیوی لائن ملاکنڈ میں قومی پرچم کو سلامی ہوگی، جبکہ اسی دن سوات موٹر وے انٹر چینج پل چوکی کے کناروں پر پودے لگائے جائینگے تقریبات کے تحفظ کے لیے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا۔