شین ڈھنڈ: نوجوان کی ڈوبنے سے ریسکیو، حالت خطرے سے باہر

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
تحصیل گدیذی سلارزی کے مشہور زمانہ تاریخی ایلم غر میں خوبصورت سیاحتی مقام "شین ڈھنڈ” میں 17 سالہ نوجوان نہاتے وقت ڈوب گئے.ایلم غر کے شین ڈھنڈ میں ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت انس خان ولد گل محمد ساکن بھائی کلے کے نام سے ہوئی ۔
شین ڈھنڈ پر سیاحت کی عرض سے موقع پر موجود سیاحوں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے نوجوان کو رسکیو کیا۔
بونیر ریسکیو 22 11 کے میڈیکل ٹیم نے ڈوبنے والے نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور رسکیو ٹیم نے نیم بے ہوش نوجوان کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال پاچا کلے پیر بابا منتقل کیا جہاں ابتدائی ضروری طبی امداد کے بعد نوجوان کو ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ادھر یہ امر قابل زکر ہے کہ بونیر کے مشہور ایل غر میں شین ڈھنڈ ایلم ابشار اور چڑھ ابشار اچھے خاصے مشہور اور خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جہاں گرمیوں کے موسم میں مقامی نوجوان جوان اور باہر کے اضلاع سے سیاح امڈ اتے ہیں اور اس تاریخی پہاڑی کے گھنے جنگلات کے قدرتی چشموں سے پھوٹنے والے صاف اور ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے درپیش خطرات اور کم سہولیات کی وجہ سے اکثر جان لیوا حادثے پیش اتے پیں اور کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور پسماندگان کو چلے جانے والوں کی روگ عمر بھر کے لئے لگ جاتی ہے اسلئے ضرورت اس امر کی پے کہ محکمہ سیاحت اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ سیاحت کو فروغ دینے سیاحوں کو اسانی اور زندگی محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button