چکدرہ: معاشرہ کی اصلاح میں علماء اور مدارس کے مہتمیمین کا کلیدی کردار ہوتا ہے

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش ) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان نے کہا ہے کہ معاشرہ کی اصلاح میں علماء اور مدارس کے مہتمیمین کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور علماء کو اپنا یہ کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا چاہئے وہ گزشتہ روز ڈاریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس لوئر دیر میں مدارس کی رجسٹریشن اور اسناد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، تقریب میں مختلف مدارس کے سربراہان نے شرکت کی ، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) لوئر دیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد خان نے شرکائے تقریب کو تفصیلی بریفینگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان نے مدارس کے سربراہان اور مہتمیمین کو مدارس رجسٹریشن کی اسناد دیں ، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اینڈ پیسلیٹیشن آفیسر مراد علی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (این سی ایچ ڈی) اشفاق احمد بھی تقریب موجود تھے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے موسم بہار شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) جان محمد اور این سی ایچ ڈی ٹیم کے ہمراہ پودا لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button