
الخدمت فاؤنڈیشن کو اِس کار خیر پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال
دیر لوئر (یاسر اعظم سے)
الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر کے زیر اہتمام 40 یتیم بچوں ، بچیوں اور اُن کے ماؤں کے لئے عید شاپنگ کی۔اس سلسلے میں جان میگا مال تیمرگرہ میں ایک تقریب منقعد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال،ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن حفیظ اللّہ خاکسار،حاجی فہیم الدین بشمول الخدمت فاؤنڈیشن کے زمہ داران موجود تھے۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی ندا اقبال اور حفیظ ا للّٰہ خاکسار نے فیتہ کاٹ کر عید شاپنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔بعدازاں انہوں نے میڈیا دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں غریب اور یتیم بچوں ، بچیوں کی دیکھ بال کرنا خوش آئند امر ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر وقت اور ہر ضرورت میں اِن یتیم بچوں کا ساتھ دینگے۔اسسٹنٹ کمشنر ندا اقبال نے الخدمت کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی اور خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ندا اقبال اور حفیظ اللّہ خاکسار نے یتیم بچوں کو جوتے پہنائے۔