ڈی پی او لوئر دیر کی قیادت میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، عوام کی حمایت حاصل

Spread the love

رپورٹ: رحمت اللہ سواتی

ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی نے چارج سنبھالتے ہی قانون کی حکمرانی بحال کرنے اور پولیس کا مورال اونچا بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا شرو ع کر دئے ہیں ملک سعد شہید کے بعد ڈی پی او موصوف ضلع دیر کو دوسرا فرض شناس، ایما ندار، نڈر اور دبنگ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ملا ہے اور موصوف ملک سعد شہید کے نقش قدم پر چل کر عوام کے دل جیت لئے جنہوں نے سب سے پہلے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پولیس کومتحرک کرکے منشیات فروشوں پر دائرہ تنگ کر دیا اور بدنام زمانہ باثر منشیات فروشوں پر پہلے بار ہاتھ ڈال کر انہیں گرفتار کر لیا اور منشیات فروشوں کے لئے سیاسی رہنماوں اور عمائدین کا کسی قسم کی سفارش قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کا دور رس اور حوصلہ افزا نتائج سامنا اگئے ہیں اور بیشتر منشیات فروش توبہ تائب ہوگئے اور بعض نے تحریری طور پر منشیات فروخت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے لوئر دیر کے عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن پر ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کی حما یت اور تائد کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پہلے بار لوئر دیر کو ایک ایما ندار،۔ انرجیٹک نوجوان ڈی پی او ملا ہے ڈی پی او لوئر دیر کے دفتر کے دروازے صبح سے شام تک عوام کے لئے کھلے ہوتے ہیں وہ ہر کسی سے ملاقات کرتے ہیں انہیں عزت دیتے ہیں سائیلن کا چائے اور بسکٹ سے تواضع کرتے ہیں ان کی بات غور سے سنتے ہیں اور موقع پر ہی عوام کے مسائل حل کرتے ہیں وہ عوام کو سنتے ہیں عوام کو کافی وقت دیکر اور سائلین کا جائز کام ہوکر ان کے دفتر سے رخصت ہوتے ہیں انھوں نے لوئر دیر میں قیام آمن کے لئے پولیس کو متحرک کر دی ہے جبکہ منشیات فروشوں، ٹمبر مافیا، چوروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ڈی پی او موصوف نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع دیرکوہر صورت منشیات سے پاک کرنا ہے اور کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے لئے لوئر دیر میں کوئی جگہ نہیں اب تک درجنوں منشیات کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی اس اقداما تکی دور رس اثرات سامنے اگئے ہیں ڈی پی او لوئر دیر، سلیم عباس کلاچی کے انقلابی اقدامات منشیات فروشی کا خاتمہ، پولیس کی فلاح و بہبود، اور عوام کی خدمت میں کامیابی ان کا طرہ امتیاز ہے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے لوئر دیر میں پولیس کمان سنبھالتے ہی جرائم کی بیخ کنی اور پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ چند ماہ کی مختصر مدت میں منشیات فروشی کے خاتمے، عوامی مسائل کے حل، اور اہلکاروں کی بہبود میں ان کی کامیابیاں قابلِ ستائش ہیں۔ڈی پی او کلاچی کی قیادت میں ایک متحرک پولیسنگ مہم کے نتیجے میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں آئیں۔ اس مہم کے دوران 127 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 77 کلوگرام چرس، 1.2 کلوگرام آئس اور 13 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ مزید براں، تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنا پر متعدد منشیات فروشوں کو عدالت سے سزائیں دلوائی گئیں، اور 20 سے زائد منشیات فروشوں نے قرآن پر حلف اٹھا کر توبہ کرلی ہے۔ نشے کے عادی نوجوانوں کو بحالی مراکز میں بھی داخل کرایا گیا ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔خطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، جس میں 38 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح، جعلی عامل کو 18 سالہ لڑکی سے بدفعلی کے جرم میں 30 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دلوانا لوئر دیر کے مؤثر تفتیشی عمل کی ایک مثال ہے۔ مزید یہ کہ اپنی بیوی کے قتل کا جھوٹا الزام دوسروں پر لگانے والے ملزم/مدعی کو بھی آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔لوئر دیر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں، اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کے ذریعے امن و امان کی فضا کو مستحکم کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس میں 1700 سے زائد افراد پر کالے شیشوں کے استعمال اور 870 اوور اسپیڈنگ کیسز کے خلاف چالان کیا گیا ہے۔شہریوں کو ڈرائیونگ اصول سکھانے اور لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں شہریوں کو عملی تربیت کے ساتھ تھیوری لیکچرز، انجن اور گاڑیوں کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ پہلے بیچ میں تربیت حاصل کرنے والے 12 سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، موبائل لائسنس یونٹ کے ذریعے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو دہلیز پر لائسنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کا شہریوں نے خیرمقدم کیا ہے۔خدمت مرکز میں شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جن میں نیو لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 141 چوری شدہ موبائل فونز کو برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔خدمت مرکز لوئر دیر میں شہریوں کو دی جانی والی خدمات کی تفصیل/اعداد وشمارنیو لائسنس 1182انٹرشنل لائسنس 49ڈرائیونگ لرنر پرمٹ 1794کلئیرنیس سرٹیفیکیٹس 1377پولیس میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈی پی او لوئر دیر نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پالیسی کو شفاف بنایا ہے، اور ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پولیس جوان اپنی من پسند جگہ پر بغیر کسی سفارش کے پوسٹنگ حاصل کرسکیں۔ تھانوں میں تجربہ کار اور قابل پولیس اہلکاروں کی تقرری کے ذریعے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔شہداء پولیس اور دوران سروس فوت ہونے والے پولیس افسران کے خاندانوں کے مسائل کے حل کے لیے ویلفیئر ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ ان کے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ڈی پی او لوئر دیر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر خاص و عام دفتر میں آکر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ایک ویٹنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، باب دیر پر سیاحوں کے لیے فیسلیٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں ٹریفک پولیس سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود رہتی ہے۔لوئر دیر پولیس کی قیادت میں ڈی آر سیز اور پی ایل سی کمیٹیوں کی بحالی کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جرگہ کے ذریعے پرانی دشمنیوں کا خاتمہ اور نئے تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی کی قیادت میں پولیس ضلع میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں صوبائی حکومت اور ائی جی پی، ڈی ائی جی کو بھی ڈسٹرکٹ پو لیس افیسر سلیم عباس کلاچی کو شاباش دینا چاہئے تاکہ ان کا حوصلہ بھی نہ ٹوٹے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button