
پختونخواہ اور خصوصاً دیر کے سرزمین پر عدم استحکام کی سبب بننے والے کسی بھی ملٹری آپریشن کو مسترد کرتے ہیں، مفتی اعزاز علی شاہ
لوئر دیر (لیاقت سیماب درانی) شالکنڈی یوتھ جرگہ کے زیر اہتمام امن مارچ، پختونخواہ اور خصوصاً دیر کے سرزمین پر عدم استحکام کی سبب بننے والے کسی بھی ملٹری آپریشن کو مسترد کرتے ہیں، مدت ملازمت میں توسیع مقصود ہو یا مقامی معدنیات پر قبضے کا پلان ہو ڈالری منصوبہ ہو یا کوئی بھی پس پردہ منصوبہ ہو، ہم اپنے سر زمین پر آگ وخون کی ہولی کھیلنے نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین شالکنڈی یوتھ جرگہ مفتی اعزاز علی شاہ نے امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج لوئر دیر جندول منڈا میں امن کے حوالے سے شالکنڈی یوتھ جرگہ کے زیر اہتمام امن مارچ کیا گیا۔ جس میں نوجوان سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امن مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعزاز علی شاہ نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن پر خاردار تار کی تنصیب اور ہر سال دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافوں کے باجود دہشت گردوں کی مبینہ داخلے کی اعتراف اپنے ناکامی کا اعتراف ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق ہمیں پُرامن ماحول مہیا کرنا سیکورٹی فورسسز کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، اگر متعلقہ ادارے ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہے تو کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کے جعلی آپریشن کے نام پر ہمارے امن کو دوبارہ برباد کرنے کا سوچے۔ ہم قیمت ادا کر چکے ہیں۔ آئین کے مطابق ہمیں پُرامن ماحول میں جینے کا حق دیا جائے۔