باجوڑ: 11 پٹرول پمپس زائد نرخ وصول کرنے پر سیل، کئی افراد گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

باجوڑ میں 11 پٹرول پمپس کو زیادہ نرخ وصول کرنے پر سیل کردیا گیا۔ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلع باجوڑ میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے ٹی ایم او، اے ڈی انڈسٹریز، تحصیلدار خار اور برنگ کے ہمراہ پٹرول پمپس، غیر قانونی کرش پلانٹس اور ماربل فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 11 پٹرول پمپس کو نرخوں سے تجاوز پر سیل کردیا گیا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ چار غیر قانونی ماربل فیکٹریوں اور کرش پلانٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ان کے مالکان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خار صادق علی نے اس موقع پر کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button