وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ راغگان کے بیسک ہیلتھ یونٹ( بی ایچ یو) کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار صادق علی ، ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر ایوب، ٹی ایم او خار اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مشکلات بیان کی۔ جس میں سے بعض مسائل کو موقع پر حل کیاگیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کےلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطالبے پر ڈی ایچ او نے مچھر مار سپرے کرنے سمیت ملیریا سے متاثرہ گھرانوں کو مچھر دانیاں دینے کے احکامات جاری کردیے جبکہ اے سی خار نے ٹی ایم اے کو فوگ سپرے کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر گوہر ایوب نے راغگان بی ایچ یو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹاک کو چیک کیا اور لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں پر ایک ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ او نے ایک میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو تعینات کیا۔ جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او کا شکریہ ادا کیا۔