جمبر: ریسکیو1122 کے زیر اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر ڈے، زلزلہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Spread the love

جمبر ( طیب جوئیہ سے ) جمبر ، ریسکیو1122کے زیراہتمام زلزلہ متاثرین کی یاد میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا
اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے آگاہی سانحات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، ڈاکٹر نئیر تفصیلات کے مطابق یکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرنگرانی تحصیل پتوکی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدیل اسلم کی قیادت میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا اس موقع پر ریلی سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکار و افسران سمیت ریسکیو محافظ اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے آگاہی سانحات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اس موقع پر پریس کلب جمبر® ( رفیق جوئیہ گروپ ) سے گفتگو میں ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ بہتر تیاری کے ذریعے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور ریسکیو 1122 قصور کسی بھی ایمرجینسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button