کمشنر ملاکنڈ کا تیمرگرہ میں ہسپتال اور سکول کا اچانک معائنہ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے ہمراہ سب ڈویژن تیمرگرہ دیر پائین میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ تعلیمی اداروں کے اچانک معائنے۔
1۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ دیر پائین کا معائینہ۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کا اچانک معائینہ کیا ۔ جناب کمشنرصاحب نے ہسپتال کے مختلف یونٹس او – پی – ڈی سرجیکل ، میڈیکل ، ائی ۔ سی۔ یو۔ ڈینٹل اور سی۔ ٹی سکین یونٹس کا معائینہ ۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مریضوں سے ہسپتال میں طبی سہولیات اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔
۔1 ایم – ایس ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر نے ہسپتال میں علاج معالجہ کے بارے میں بریفینگ دی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایات کی کہ ہسپتال میں علاج معالجہ میں بہتری کے لئے ایک جامع پلان تیار کی جائے۔ ڈینٹل بلاکس کے ایکسرے کو جلد فعال کریں۔ تمام وارڈز میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف جس کی ڈیوٹی ہو ان کے نام ، عہدہ اور موبائیل نمبر ڈسپلے کی جائے۔ ہفتہ میں ایک دفعہ تمام ہسپتال میں خصوصی ہفتہ وار صفائی مہم کی جائے ۔ ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتال کی وایٹ واش کی جائے۔ عوام کو بروقت طبی سہولیات یقینی بنائیں۔ تمام یونٹس کی نگرانی کریں اور سٹاف کی حاضریاں یقینی بنائیں۔
2۔ گورنمنٹ سنیٹینیل ہائی سکول تیمرگرہ کا معاینہ۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان کا ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی کے ہمراہ گورنمنٹ سنیٹینیل ہائی سکول تیمرگرہ کا دورہ۔
سکول میں مختلف کلاسوں کا ۔ ۔پرنسپل کو ہدایات کی کہ سکول میں ہر مہینے کے آخر میں ماہانہ ٹیسٹ کا انعقاد کریں ساتھ ساتھ ہر مہینے کے آخر میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کریں تاکہ طلبہ کے استعداد اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔ کمشنر نے سکول سٹاف سے میٹنگ کی اور کہا کہ سکولوں کے معاینے کا بنیادی مقصد مل بیٹھ کر تعلیم میں بہتر لانا ہے۔ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم اورطلبا کے اخلاقیات پر توجہ دیں۔ طلبا کے ذہنی مہارت کو بہتر کرنے کے لئے تمام وسائیل بروئے کار لائے۔ ہفتہ میں ایک بار تمام کلاس رومز میں طلبا کے پوزیشن تبدیل کریں۔ تمام کلاس رومز میں سائینس ماڈل ، بنیادی سائینسی قوانین کے چارٹس انسٹال کریں۔ جو طلبا پڑھائی میں کمزور ہو ان کے لئے خصوصی کلاسز کا انعقاد کریں۔ درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کوہدایت کی کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کریں اور فوری طور پر سکول میں پانی کے کنکشن فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button