بریکوٹ: جماعت اسلامی خواتین کے زیراہتمام عظیم الشان تقریب ختم القرآن

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کے زیراہتمام بریکوٹ میں معلمہ شاہ گل کی زیر صدارت تکمیل ختم القران کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علاقے اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام سے نائب ناظمہ صوبہ اقبال جھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب چونکہ آپ نے قران کو پڑھا اور سمجھا تو اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ جماعت اسلامی کی پلیٹ فارم سے اٹھ کھڑے ہو اور جماعت کی شان بشانہ معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرے۔ناظمہ ضلع رابعہ پائندہ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی کی یہ خوبی ہے کہ وہ ہر قسم کی حالات میں دعوت دین کی فروغ کی مواقع فراہم کرتی ہے۔ کو وڈ19 میں آن لائن قرآن فہمی کا یہ سلسلہ اب لاکھوں خواتین تک پہنچ چکا ہے اور اسی کا ثمر ہے کہ آج آپ بھی قران کی شاگرد ہیں۔ معلمہ شاہ گل نے جماعت اسلامی کی دعوت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ہمہ گیر تحریک ہے جس میں دعوت سے لیکر سیاست تک اور عوام سے ہوتے ہوئے حکمرانوں تک کی اصلاح شامل ہے۔اور یہی نبی مہربان ص کا مشن تھا جس کو لیکر جماعت اسلامی آگے بڑھ رہی ہے اور اسی صالح حکومت کے قیام کے پیش نظر امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے حق دو عوام کی تحریک کا اجرا کیا ہے۔ تاکہ عوام کو ان کے جائز آئینی اور قانونی حقوق ملے۔ انہوں نے شرکاء کو جماعت کی ممبر شپ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہو کر پاکستان کو امن ،سکون اور ترقی کا مرکز بنائے۔ پروگرام کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور مظلوم فلسطینوں کے حق میں دعا کے ساتھ ہوا۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button