
ڈی پی او بونیر شاہ حسن ڈی سی کاشف قیوم نے انسداد پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور مختلف بنیادی صحت مراکز کا دورہ کیا پولیو ورکرز اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے حوصلے بڑھائے اور پولیو مہم میں شریک عملہ کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ہدایات دئے کہ وہ اپنی اور پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنائے۔