
صدبرکلے ICMS سکول میں ایوارڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا
منعقدہ پروگرام میں چیئرمین شاہ عزت خان ،چیئرمین سید شاہ ،سابق ناظم حضرت محمد ،سینیئر صحافی لیاقت سیماب دورانی ، احتشام خان و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل ائی سی ایم ایس سکول صدبر کلے شاہد خان نے سکول کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی شاہد خان کا کہنا تھا کہ ائی سی ایم ایس سکول نے بہت قلیل عرصہ میں جندول میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے اسی سکول کے طلباء نے بورڈ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے سکول میں کوالیفائیڈ اور تجربہ کار سینیئر سٹاپ ہے جو طلباء کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے
انہوں نے کہا کے ائی سی ایم ایس سکول صدبر کے لیے میں گرلز کا الگ سیکشن ہے ان کے لیے قابل استانیاں اور ایک الگ پرنسپل بھی ہے اور یہی وجہ ہے کے علاقے بر کے لوگ اپنے بچوں اور بچیوں کو ای سی ایم ایس سکول میں داخل کرواتے ہیں انہوں نے والدین کو بھی پیغام دیا کہ اپ جب بھی اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرواتے ہیں تو سکول میں لائبریری ،لیبارٹری ،اور قابل کوالیفائیڈ اساتذہ موجود ہے کہ نہیں متعلقہ سکول بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کرتا ہے کہ نہیں
اس موقع پر شاہ عزت خان ،احتشام اور لیاقت سیماب درانی نے بھی خطاب کیا اور سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی