
چکدرہ(نمائندہ مظہر حسن سے)چکدرہ ایکسپریس وے اور موٹر وے پر بااخلاق عملہ تعینات کیا جائے۔ سینئر سٹیزن کا احترام کیا جائے۔ چکدرہ ایکسپریس وے/ موٹروے پر ٹھیکداری نظام کا خاتمہ کیا ئے۔ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک افراد کو غیر قانونی کام پر مجبور نہ کیا جائے۔ گجرقومنٹ کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گجر کا آئی جی پی موٹرے وے سے مطالبہ۔گزشتہ چکدرہ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز وہ میڈیکل چیک آپ کیلئے پشاور جا رہے تھے کہ چکدرہ پلئی کے مقام پر موٹروے عملے نے ان کے گاڑی کو روکا اور بغیر وجہ بتائے ہوئے انہیں دو ہزار پانچ سو روپیہ جرمانہ کی رسید تھما دی۔ عملے نے سینئر سٹیزن کے وقار کا بھی خیال نہیں رکھا۔ عملہ اتنا بداخلاق،غیرمہذبانہ طرز عمل اور فرغونیت کا مظاہرہ کرکے بددعاوں کی ڈالیاں اپنے نام کربیٹھا۔ پلئی،درگئی اور کاٹلنگ کے مقام پر موٹروے کے عملے نے باقاعدگی کے ساتھ مختلف مقامات پرٹھیکداری کا نظام قائم کر رکھا ہے۔جہاں پر بغیر وجہ بتائے اور بغیر ثبوت کے ساتھ عام سواریوں اور سینئر سیٹزن کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ایک طرف مہنگائی کا جن اور دوسری طرف بے روزگار نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور ایسے میں موٹر وے عملے کی ناقص تربیت،کارکردگی،اور بجا جرمانے اور ظلم موٹروے کی عظمت پر سوالیہ نشان ہے۔ گجر قومی مومنٹ کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گجر نے آئی جی پی موٹروے سے مطالبہ کیا ہے کہ چکدرہ ایکسپریس وے و موٹر وے پر بااخلاق و باکردار عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور تعیناتی سے پہلے انہیں باقاعدہ اچھی تربیت دی جائے۔تاکہ ان کا رویہ سینئر سیٹزن کے ساتھ نرم،مخلصانہ اوراخلاق کے اندر ہو تاکہ وہ انہیں اپنے بزرگوں کی نسبت سے دیکھیں۔