ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ساتویں ڈیجیٹل زرعی شماری 2024 کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان اور جناب بخت عالم ( ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر مردم شماری دیر پائین) کے ساتھ ساتویں ڈیجٹل زرعی شماری 2024 کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ جناب بخت عالم ( ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر مردم شماری دیر پائین) نے ساتویں ڈیجٹل زراعت شماری 2024 کے حوالے سے بریفینگ دی۔
۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس 2024 میں ساتوی زرعی شماری کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جس میں زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں اور زرعی مشینری کا ڈیجیٹل شمارہو گا۔
۔ ساتویں ڈیجٹل زراعت شماری کے حوالے سے 19 تا 24 نومبر محکمہ زراعت، لائیوسٹاک اور محکمہ تعلیم کے سپروازئزر ، شمارکنندگان کی ٹریننگ ہوگی، جبکہ 2 دسمبر تا 10 جنوری 2024 دیر پائین کے تمام تحصیلوں میں ساتویں ڈیجٹل زرعی شماری ہوگی۔
۔ زرعی مردم شماری کے ذریعے جمع کی جانے والی معلومات کو شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے استعمال کیا جائے گا اس لیے زرعی شماری میں انسانی اور مالی وسائل کا موثرانتظام بہت ضروری ہے۔
۔ عوام الناس 2 دسمبر 2024 سے شروع ہونے والے زرعی شماری میں عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دیر پائین میں زرعی زمینوں ، فصلوں، زرعی مشنری ، باغات ، لائیوسٹاک کی صحیح تعین کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button