
بونیر (اے ار عابد سے)ڈی پی او بونیر کی ہدایت پر بونیر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بونیر پولیس کی طرف سے تھانہ ڈگر، تھانہ گاگرہ ، تھانہ چنگلئی کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ رات کے اوقات میں ضلعی پولیس ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ میں مصروف عمل رہی ۔زکر شدہ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر (01) عدد کلاشنکوف (03)عدد بندوق (15) عدد پستول (588) عدد کارتوس ، 1008 گرام چرس، (101) گرام آئس برآمد کئے گئے ہیں ۔۔تمام ملزمان گرفتار کرکے جن کیخلاف مقدمات درج رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔