
سوات(بیورورپورٹ)
سیدوشریف کے علاقے گل کدہ میں چوکیدار سے موبائل چھینے کی کوشش بھائی نے ناکام بنادی ۔
ملزم کی فائرنگ سے بھائی زخمی ہوگیا ۔
ایک ریزن کو قابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
ایس ایچ اوتھانہ سیدوشریف فضل رحیم کے مطابق چوکیدارزاہد نے پولیس کو بتایا میں حسب معمول کارپارکنگ میں موجود تھا کہ اس دوران دو افراد داخل ہوئے ایک نے مجھ پر پستول تھان لیا جبکہ دوسرے نے مجھ سے موبائل چھین لیا اس دوران میرابھائی اسد آیا تو ہم نے ایک رہزن ادریس سکنہ گل کدہ کو قابو کرنے کی کوشش کی جس سے فائرنگ سے اسدزخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔