گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فوٹو فیچر

Spread the love

کیلیفورنیا: ٹیک کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فوٹوز کا ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔

فوٹو اسٹیکس نامی یہ فیچر لی گئی تصویر کے وقت کی بنیاد پر چھوٹے البمز بناتا ہے، جو ایک وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ جمع کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گوگل کے مطابق ایپ کی مدد سے صارفین بیک وقت 100 تصاویر جمع کر سکیں گے۔

تاہم، صارفین کو فوٹو اسٹیک کو منظم کرنے کے لیے استعمال کرنے سے پہلے تصاویر کا بیک اپ لینا ہوگا۔

یہ فیچر فون میں محفوظ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔

فیچر فی الحال آئی فون صارفین اور پکسل فون جیسے کچھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

تاہم گوگل اب اس فیچر کو اینڈرائیڈ فونز کی وسیع رینج میں متعارف کرانے جا رہا ہے۔

جب اس فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل فوٹو ایپ میں شامل کیا جائے گا تو ایک پاپ اپ ونڈو انہیں فیچر کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button