
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور کا عوامی ایجنڈا پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدارز ، تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ اہم میٹنگ۔
ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ عوامی ایجنڈے’ کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز، ذمہ داریوں اور اختیارات پر تفصیلی بریفنگ۔
۔ عوامی ایجنڈے میں صحت ، تعلیم و صفائی، ریونیو ، عوامی مفادات/ سروس ڈیلیوری، فوڈ اینڈ پرائیس کنٹرول، کوالٹی کنٹرول، سپورٹس اینڈ یوتھ ، سیاحت ، لیونگیج اینڈ کلچرل، مقامی پروڈکٹ کی تشہیر، عوامی مسائیل کے دیرپا حل کے لئے پروپوزل ، سپیشل پرسن کے فلاو بہبود کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہے
۔ ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام محکموں کو بھر پور سپورٹ فراہم کریں گے۔
۔ نچلی سطح پر اس عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں حوالے۔
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختنونخواہ کا عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے لئے گیارہ مختلف نکات پر مشتمل ہے جس میں سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، پبلک سروس ڈیلیوری، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول اور دیگر شامل ہیں۔
۔ تمام سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر اور حکام تک عوام کی رسائی آسان بنانے کی ہدایت۔ ۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائے گا جس میں تمام محکموں کے سربراہاں خود شرکت کریں گے۔
۔ تمام خالی آسامیوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے گا۔ تمام سرکاری امور اور کیسز مقررہ مدت کے اندر نمٹائے جائیں گے۔ تمام صوبائی محکموں کے علاوہ وفاقی اداروں کے بارے میں صوبائی حکومت کو رپورٹس بھجیں گے۔ تمام اضلاع میں ٹی ایم ایز کی سطح پر سنییٹیشن پلانز ترتیب دئے جائیں گے۔
۔ شہری علاقوں میں صفائی کے خصوصی مہم چلائے جائیں گے. اسپورٹس گراؤنڈزز اور پبلک پارک سمیت تمام سرکاری عمارتوں بشمول ہسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی، تزین و آرائش اور مرمت کے لئے ایکشن پلانز ترتیب دے کر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سڑکوں پر نصب کھمبوں پر تشہیری مواد لگانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں۔
۔ تمام عمارتوں میں پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور کلورینیشن کی جائے ۔ بس اڈوں میں صفائی اور وہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ تمام غیر فعال اسٹریٹ لائٹس ٹھیک کئے جائیں اور سڑکوں پر سے غیر ضروری اسپیڈ بریکرزفورا ہٹائیں۔
۔ تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کئے جائیں اور غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جائیں ۔ تمام وال چاکنگز ختم کئے جائیں اور دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز بنائے جائیں ۔ سڑکوں پر بنے کھڈوں کو ختم کرکے عملی اقدامات کئے جائیں
۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دیر پائین میں سرکاری زمینوں اور اوقاف کی جائیدادوں کی نشاندہی اور جی آئی ایس میپنگ کی جائے ۔ سرکاری زمینوں پر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
۔ ضلعی انتظامیہ کے احکام ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، جیلوں، یتیم خانوں، بحالی مراکز، فنی تربیتی اداروں ، یتیم خانوں سمیت عوامی خدمات کے دیگر تمام مراکز کا معائنہ کریں گے۔ عطائیوں، جعلی ادویات، غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
۔ سڑکوں اور نہروں کے کناروں سمیت تمام سرکاری مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی کرکے انہیں ہٹانے کے لئے پلانز بنائے جائیں ۔ سکولوں اور ہسپتالوں میں ناپید سہولیات کی نشاندہی کی جائے ۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام سڑکوں اور گلیوں کی حد بندی کی جائے ۔ ضلع دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں شجرکاری مہم چلائے جائیں گے۔
۔ کشتی رانی سے متعلق جملہ امور کو ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ چئیرلفٹ وغیرہ کی فٹنس یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی این او سی کے بغیر محکمہ صحت اور تعلیم میں کسی بھی عملے کا ضلع سے باہر تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ ای ڈومیسائل دو دنوں جبکہ ای اسلحہ لائسنس ایک مہینے میں جاری کئے جائیں گے۔
۔ کم سے کم اجرت پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر کام کیا جائے گا۔ صنعتی مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کردیا جائے گا۔
۔ پٹرول پمپس اور دیگر تمام جہگوں پر مقدار اور وزن کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے انسپکشن کئے جائیں گے۔
۔ غیر قانونی ہاوس اسکیموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا۔
۔ سرکاری دفاتر کے علاوہ، ہسپتالوں سکولوں،شاپنگ پلازوں ہوٹلوں، پٹرول پمپس اور دیگر مقامات پر آگ بھجانے والے آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت ۔ عوامی مقامات پر پارکنگ کے لئے جگہیں مختص ہونگی، بغیر پارکنگ والے پلازوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہت جلد اشیائے خوردونوش کے صحیح سرکاری نرخ مقرر کرنے اور ان پر عملدرآمد کا جامع نظام وضع کیا جائے گا۔ آشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کے اسٹینڈرڈز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت۔
۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو زخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ہول سیل ڈیلرز کی باقاعدگی سے انسپیکشن کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت۔ دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے تمام تحصیل کی سطح پر ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کئے جائیں گے اور روزانہ کی بنیادوں پر دودھ کے نمونے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
۔ کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس کلینڈر کا اجراء اور ثقافتی سرگرمیوں کا کلینڈر جاری کرنے کی ہدایت۔
۔ مقامی اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے اس میں شامل تمام سرگرمیوں کے لئے ٹائم لائینز مقرر کئے گئے ہیں۔ ایجنڈے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت پڑنے پر قوانین اور قواعد و ضوابط میں ترامیم کئے جائیں گے۔
۔ صوبائی حکومت کا یہ ایجنڈا عوامی ایجنڈا ہے اس کا مقصد گورننس کو یقینی بنا کر عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، یہ ایجنڈا عوامی توقعات ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، اس عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد میں سب سٹیک ہولڈر اپنا کردار ادا کریں گے۔ تمام ٹاسک متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی ہیں