تاریخی رابط پل بلامبٹ کی مسماری پرلوئر دیر کے عوام کا غم وغصے کا اظہار

Spread the love

لوئیر دیر) انگریز دور میں تعمیر کردہ صدی پرانی تاریخی رابط پل بلامبٹ کی مسماری پرلوئر دیر کے عوام کا غم وغصے کا اظہار مذکورہ رابط پل انگریز دور کا تعمیر کردہ قومی اثاثہ اور یاد گار تھا بلامبٹ کے مقام پر دریا ئے پنجکوڑہ پر تقریبا ایک صدی قبل انگریز دور میں تعمیر کردہ رابطہ پل جوکہ 2010 کے سیلاب میں اس کا ایک حصہ دریا برد ہوگیا تھا تاہم بچ جانے والا پل کا ادھا حصہ اپنی اصل حالت میں مظبوط طور پر قائم اور گرمی کے موسم میں لوگ اس پر بیٹھ کر دریا کے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور مزکورہ متاثرہ پل کا بچ جانیوالا حصہ انگریز دور کا تعمیر کردہ معیاری کا م کا ائینہ دار اور قومی اثاثہ تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ پی کے ایچ اے نے ٹھیکہ دار کو اسے مسمار کرنے کے لئے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے انگریز دور کے تعمیر کردہ تاریخی بلامبٹ پل کی مسماری اور اسے گرانے پر لوئر دیر کے عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ پل انگریز دور کا ایک معیاری یادگار تھا اس کی مسماری سے حکومت اور عوام کو کیا فائدہ ملے گا اسے مسمار کرکے زیادتی کی گئی۔

مزید پڑھیں: با ران رحمت کے لئے عوام کا نماز استسقیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button