لوئر دیر(سلطان بونیری) اسبنڑ لوئر دیر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ جس میں لوئر دیر سے کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں اور بونیر سے صحافیوں جبکہ پنجاب کے ملتان اور لاہور سے مدنی قافلہ میں آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نےبھی شرکت کی ۔ اجتماع میں دعوت اسلامی کے دعوت کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر تقاریر کئے گئے ۔نعت رسول مقبول پیش کیا گیا ۔شرکاء نے اجتماع کے بعد درودشریف کا ورد کیا اور اسلام کے سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
مزید پڑھیں: تاریخی رابط پل بلامبٹ کی مسماری پرلوئر دیر کے عوام کا غم وغصے کا اظہار
اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران اور آئے ہوئے قافلوں کے سربراہان نے کہا کہ دعوت اسلامی ایک ہمہ گیر دینی تحریک کا نام ہے جو یہاں پر شرکاء کو سیکھنے سیکھانے کا عمل سیکھائی جارہی ہے ۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ دعوت اسلامی کے دینی اجتماعات میں شرکت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہاں پر ہم نے دین اسلام کے متعلق معلومات اور نماز کے طریقے سیکھ لئے ۔اور وہ کچھ سیکھ لئے جو اس سے پہلے ہمیں اس حوالے سے علم نہیں تھا۔لہذا تمام مسلمانوں کو دعوت اسلامی کے اس قسم کے اجتماعات اور قافلوں میں شرکت کرنی چاہئے کیونکہ یہ دنیا عارضی ہے اور آخرت کیلئے ہم سب نے فکر کرنی چاہئے تاکہ ہم آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔اس موقع پر مدنی قافلوں میں شرکت کیلئے منصوبہ بندی بھی کی گئی اور بعد نماز عشاء شرکاء اجتماع میں لنگر تقسیم کیا گیا