لوئیر دیر) خال میں مختلف سیاسی جما عتوں کے درجنوں خاندان مختلف سیا سی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی اس حوالے سے خال کالونی پاٹاو میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہو ئی جس میں حافظ اللہ، جنید خان، بلال خان، قاری سعید اللہ، فاروق، ودیگر اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پا رٹی میں شمولیت اختیار کی تقریب سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار وسابق ایم پی اے اور پیلز پارٹی پی کے 16 امیدوارمحمد زمین خان ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی تحصیل خال کے صدر اخوانزادہ ظہورنے کہا کہ پیپلز پا رٹی غریب عوام، کسانوں اور محنت کشوں کا پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کا جنگ لڑی ہے انھوں نے کہا کہ بنیظر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پا رٹی کا ایک انقلابی پروگرام جس سے لاکھوں خواتین مستفید ہو رہی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے ان پر اعتماد کرکے کامیاب کرا یا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں: پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے,محمودخان