لوئیر دیر) لوئر دیرپو لیس میں بھرتی کے لئے ٹسٹ وانٹرویو کوالیفائی کرنے والوں امید وارا ن نے مطا لبہ کیا کہ انہیں اور ایج ہونے سے بچانے کے لئے کوٹہ میں اضافہ کرکے انہیں بھرتی کیا جائے جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا نبی شاہ اور پولیس امیدواروں کے رہنماوں کاشف خان، ثنا و اللہ، فواد احمد، ساجد اللہ، سعید انور، ریاض خان دیگر کے ہمراہ تیمرگرہ پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 300افراد نے ٹسٹ و انٹر ویوپاس کیا تھا جس میں صرف 54افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ لوئر دیر کے لئے پولیس میں مذید آسامیاں نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلا ع میں 25 نمبر ات لینے والوں کو بھرتی کیا گیا ہے لیکن لوئر دیر کے امیدواروں جنہوں نے 54نمبرات لیکر انہیں بھرتی نہیں کیا گیا جوکہ ان کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے انھوں نے کہا کہ وہ ٹسٹ و انٹرویو کوا لفیائی کرنے کے باجود بھرتی نہ کرنے سے اور ایج ہورہے ہیں انھوں نے ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ائی جی پی سے مطالبہ کیا کہ لوئر دیر سے پولیس بھرتی کے لئے ٹسٹ وانٹریو پاس کرنے والوں کے لئے کوٹہ میں اضافہ کرکے انہیں بھرتی کیا جائے اور ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔
مزید پڑھیں: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا سوات کا دورہ