
ثمرباغ (نمائند ہ نوائےدیر)یونیورسٹی آف دیر کو اے ڈی پی سے نکالنے اور یہ منصوبہ ختم کرنے کی پرزور الفاظ میں مذت کرتے ہیں۔ سابق ممبرڈسٹرک کونسل محمد عمران الجندولی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیر یونیورسٹی کے منصوبہ کوختم کرنا اور اسے اے ڈی پی سے نکالنا صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیر یونیورسٹی کے منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کیا جائےاور ہنگامی بنیادوں پر فنڈ ریلیز کیا جائے۔