تنظیم نوجوانان کی مدد سے بخت بلندہ میں قبرستان رابطہ پل اور سڑک کی مرمت مکمل

Spread the love

وادی تالاش کے بلند ترین دور افتادہ پہاڑی علاقہ بخت بلندہ میں فلاحی تنظیم نوجوان کے زیر نگرانی قبرستان رابطہ کیلوٹ اور رابطہ سڑک کے مرمتی کام اپنے مدد آپ کے تحت مکمل ۔۔۔
لوئر دیر کے علاقہ تالاش سے تعلق رکھنے والے دور افتادہ اور بلند ترین پہاڑی علاقہ دوشخیل کے گاؤں بخت بلندہ میں مقامی نوجوانوں کے فلاحی تنظیم نوجوانان جوکہ اپنے مد آپ کے تحت گزشتہ 2سالوں سے گاؤں کی سطح پر تعمیراتی ،تر قیاتی اور سماجی بہبود اور خوشحالی کیلئے کام کرتے چلے آرہے ہیں ۔سن نے اپنے مدد آپ کے تحت گاؤں کے قبرستان کیلئے دشوارگزار راستے پر کیلوٹ نما پل تعمیر کیا ۔اور ساتھ رابطہ پر مرمت کے کام جاری ہے ۔بخت بلندہ تنظیم نوجوانان کے فو کل پرسن نگین خان کے مطابق گاؤں کے سطح پر اس قبل گزشتہ دو سالوں سے غریبوں ،بیواوں ،یتیموں اور ضرورت مندوں کیساتھ اپنے مدد آپ کے تحت مدد اور تعاون بھی کررہے ہیں ۔ تنظیم کے فو کل پرسن نگین خان نے میڈیا کو مزید تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ہم ایک نیک جذبے کے تحت بغیر کسی لالچ کے یہاں نوجوان اپنے گاؤں بخت بلندہ کے تعمیر وترقی کے کام کررہے ہیں ۔تنظیم کے فوکل پرسن نگین خان کے یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا گاؤں بہت پسماندہ ہے اور یہاں کے مکین بھی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہے ۔ہر دور میں سیاسی لوگوں نے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لیا اور ہمارے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی ہے ۔لہذا مندرجہ ذیل ایزی پیسہ نمبر 03479557296 پر مخیر حضرات اور رفاہی ادارے ودیگر ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔تاکہ ہم نوجوان اپنے نیک جذبوں کے ساتھ اپنے گاؤں کے پسماندہ گی اور بدحالی کو خوشحالی میں تبدیل کرنے میں کردار ادا کر سکے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button