
دیر(بیورو نیوز) تحصیل شرینگل کے علاقے بیلو کے مقام پر موٹر کار گاڑی پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنچکوڑہ میں گرنے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا, چار افراد کو نکال لیا گیا,, پولیس ۔ واقعات کے مطابق اتوار کے روز دو بجے کے قرہب مقامی پولیس و ریسکیو ذرائع کے مطابق سفید رنگ کار مین کمراٹ روڈ پر بیلو کے مقام تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے پنچکوڑا میں جاگری,,اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد ,ریسکیو اور سول ڈیفنس کے رضاء کار جائے حادثہ پہنچی اور دریا میں گرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ۔ شرینگل پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد جاں بحق اور اہک زخمی ہوا, زخمی اور مرنے والوں کو مقامی ہسپتال ارایچ سی شرینگل منتقل کیا گیا۔ جن کی شناخت ڈرائیور آمان اللّٰہ ولد نادر خان سکنہ مجال خوڑ جانبحق ہوا ہے, شیرین زادہ ولد گل فراز سکنہ ملوک خوڑ جانبحق, حارث ولد تاج اللّٰہ سکنہ مینہ ڈوگ, ڈوگ درہ سے ہوئی۔ جبکہ حادثے میں اختشام ولد تاج اللّٰہ مینہ ڈوگ زخمی ہیں جبکہ موٹر کار گاڑی دریائے پنچکوڑا سے آخری خبر آنے تک نہیں نکالا جاسکا۔ تاہم کچھ عین شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری یا بریک فیل ہونے جانے پہلے پہاڑ سے ٹکرا گیا اور ٹکرانے کے بعد کار سیدھی دریائے پنچکورہ میں گرگیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس بارے میں اب تصدیق نہیں کی ۔ کہ تیز رفتاری یا پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث گر گئی ہے