غیر سرکاری تنظیم (اے بی کے ٹی) کے زیر اہتمام غریب متاثرہ خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیجیز تقسیم

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) غیر سرکاری تنظیم (اے بی کے ٹی) کے زیر اہتمام تالاش دیر لوئر میں بارشوں اور سیلاب سے غریب متاثرہ خاندانوں میں 50رمضان فوڈ پیکیجیز اور 50نقدرقوم کی پیکیجیز تقسیم ۔
اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار بیہیور اینڈنالج ٹرانسفر میشن (اے بی کے ٹی) کے زیر اہتمام بمقام بنڑگے تالاش دیر لوئر میں بارشوں اور سیلاب سے غریب متاثرہ خاندانوں میں 50رمضان فوڈ پیکیجیز اور 50نقدرقوم کی پیکیجیز (اے بی کے ٹی) آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر پروگرامنگ جان محمد اور ریجنل ڈائریکٹر شاد محمد کے زیرنگرانی بدست عمائدین علاقہ تقسیم کی گئی ۔پیکیجیز تقسیم کے مناسبت سے منعقدہ اس تقریب سے (اے بی کے ٹی) آرگنائزیشن کے پروگرامنگ ڈائریکٹر جان محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کے اعتبار سے وہ بندہ زیادہ بہتر ہے جو دوسروں کیلئے فائدہ مند ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تنظیم کے مقاصد میں مشکل حالات میں غریب اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر لحاظ سے ممکنہ تعاون کرنا بھی شامل ہیں ۔اس لئے ہم نے تنظیم کے جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 50رمضان فوڈ پیکیجیز اور 50نقدرقوم کی پیکیجیز تقسیم کئیں ۔اے بی کے ٹی تنظیم کے پروگرامنگ ڈائریکٹر جان محمد نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو مشکل حالات میں غریبوں ،اور ہر قسم کی آفات سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ بڑھ کر ایثار اور قربانی کے جذبے کے تحت پر قسم کی ممکنہ مدد کرنا چاہیئے ۔پیکجیز کے تقسیم پر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی افراد نے دعائیں دی اور عمائدین علاقہ حاجی سید جان،حاجی گل زمان اور حبیب محمد خٹک ودیگر نے ایسوسی ایشن فار بیہیور اینڈنالج ٹرانسفر میشن کے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ٹیم کا اہل علاقہ کے جانب سے شکریہ بھی ادا کیا ۔۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button