ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

Spread the love

چنائی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔ بنگال ٹائیگرز نے 246 رنز کا ہدف دیا جسے کیویز نے 43 گیندوں پہلے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

چنائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7، توحید ہردوئے 13، تسکین احمد 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شکیب 40 اور مشفق الرحیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button