اے این پی کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں، میاں افتخار حسین

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختون خوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اگرپاکستان میں امن چاہتے ہیں تویہ کام اے این پی کے بغیر ممکن نہیں۔ تین بار الیکشن ہوئے لیکن ہم کو مسلسل ہراکر ایوان سے باہر رکھا گیا۔ آج ہم یہ بتانا نا چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ سے ہمیں نکال سکتے ہو لیکن سیاسی میدان سے نہیں نکال سکتے۔ہم کسی صورت اس صوبے میں دوبارہ دہشت گردی کو نہیں مانیں گے۔آزاد الیکشن ہوئے تو اے این پی ہی اقتدار میں آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودود ہال سیددو شریف میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔س موقع پر اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شاہ حسین،ضلع سوات کےصدر شیرشاہ خان،ضلع جنرل سیکرٹری عبدالمالک اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔میاں افتخار حسین نے کہاکہ
ایک وقت تھا جب سوات میں جمہوریت اور ووٹ کو کفر سمجھا جاتا تھا، ملاکنڈڈویژن میں شرعی نظام کے نفاذ کے بعد دہشت گردانہ کارروائیاں نہ رکیں تو عوام ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔کامیاب آپریشن کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن قائم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئین کے مطابق پالیسی بنائے تو تسلیم کریں گے کیونکہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث لوگ عوامی نیشنل پارٹی کی طرف راغب ہوریے ہیںں اور یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے کامیاب اور تاریخی جلسوں سے ثابت ہورہا ہے کہ ہم اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ سوات میں بہت برے حالات گزرے ہیں اور ایک وقت ایسا تھا کہ عدالتوں میں جج تھانوں میں پولیس تک نہیں تھی۔ دہشت گردوں نے علاقے کو یرغمال بنادیا تھا۔ ہم نے مذکرات کی ناکامی کے بعد آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر کے علاقے کو دہشت گردی سے صاف کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کا امن ہمیں خیرات میں نہیں بلکہ اے این پی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اے این پی نے ملاکنڈڈویژن میں شرعی نظام عدل قائم کرکے مذاکرات میں کیا گیا وعدہ پورا کیا لیکن اس کے باوجود صوفی محمد نے جمہوریت کو کفر قرار دیکر ریاست کوللکارا۔ جس کے بعد تاریخی آپریشن ہوا اگر کوئی بحال شدہ امن کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اے این پی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button