
بونیر ( اے ار عابد سے) سالارزئی کے سرزمین پر ماربل زون کا قیام ہرگز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ سلارزی عوام کے پاس اس کے علاؤہ نہ زرعی زمین ہے اور نہ پینے کا پانی اسلئے یہ منصوبہ سلارزی عوام کی تباہی کا منصوبہ ہے حکومت اس منصوبے کو ضلع میں کہی اور جگہ یا ملاکنڈ ضلع کے پلئ میں لے جائے۔ اس ماربل سٹی کے خلاف آج صبح جوڑ چوک میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سالارزئی زمین ملکان کے نمائندہ جرگہ کے سربراہ مولانا سعید الرحمن مفکر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس جگہ حکومت ماربل زون بنانے جارہی ہے وہاں زیر زمین پانی نہ ہونے کے لئے بھی مشہور ہے ۔ اور یہ ٹکڑہ زمین پورے سالارزئی میں زرعی زمین ہے اسلئے بھی قانونا یہاں پر انڈسٹری لگانا جرم ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ گزشتہ روز انتظامیہ کے اہلکار اور انڈسٹری والے قبضہ لینے آئے مگر سالارزی نمائندہ جرگہ میں موجود عزیز خان ممتاز خان قریب الرحمن ایڈووکیٹ کے سربراہی میں قوم نے قبضہ لینے نہیں دیا اور اج جوڑ چوک میں احتجاج اس سلسلے میں ہورہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے زمینوں پر سے سیکشن فور نہیں ہٹایا گیا اور ماربل سٹی منصوبے کو کسی اور جگہ منتقل نہ کیا گیا تو سلارزی عوام احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریگی اور منطقی انجام تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔