پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع، والدین کا کردار ضروری، ”بگ کیچپ” مہم بھی 23 دسمبر سے

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے والدین کا کردار انتہائی ضروری ہے، 16دسمبر سے ایک بار پھر 5روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کوشش کی جائے کہ اس مہم میں کوئی بھی بچہ ان حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونیسیف کی نمائندہ ڈاکٹر اللہ رکھی اور ڈاکٹر لیاقت نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ 23دسمبر کو ”بگ کیچپ” مہم کے تحت ایک نئی مہم بھی چلائی جائے گی جو12دن جاری رہے گی، اس مہم میں 5سال تک کے عمر کے بچوں کو12امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے اس وقت پورے ملک میں 59اور خیبر پختونخوا میں 16 مثبت کیس موجود ہیں لہٰذا اس خطر ناک بیماری سے بچاؤ اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر مہم میں کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ سوات کے علاقوں گل کدہ، سیدو شریف، رنگ محلہ اور ملوک آباد کے ڈرینیج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کی بناء پر حفاظتی اقدامات شروع کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 16دسمبرسے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لہٰذا والدین اپنے بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کیلئے اس مہم سے فائدہ اٹھائیں، نیز 23دسمبر سے شروع ہونے والے بگ کیچپ مہم میں بھی اپنے بچوں کو 12امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے مقرر کردہ ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان موذی امراض سے عمر بھر کیلئے معذوری ہونے سے سے محفوظ رہے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button