دیر بالا: سب ڈویژن واڑی میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز

Spread the love

دیر بالا(شیخ ابوسعید )
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت!

صفائی و ستھرائی کو فروغ دینے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی خصوصی ہدایات پر۔

سب ڈویژن میں “سپیشل صفائی ستھرائی مہم” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
سپیشل صفائی ستھرائی مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر واڑی "عبدالقیوم خان صاحب” اور تحصیل چئیرمن واڑی عیان اللہ خان”نے کیا جن کے ہمراہ ٹی ایم اے واڑی کے تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر”محمد یونس”و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
اس خصوصی مہم کا مقصد سب ڈویژن واڑی میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے۔ مہم کے دوران بازاروں، دکانوں، گلیوں اور کوچوں کی مکمل صفائی ستھرائی کی جائے گی، جبکہ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے عمل کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی تاکہ شہری خود بھی صفائی کے عمل میں حصہ لے کر ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صفائی مہم میں ٹی ایم اے واڑی کے عملہ صفائی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ واڑی کو صاف اور سرسبز و شاداب علاقہ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button