
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹ یونین صوبہ خیبر پختونخوا نے موٹر وے پر پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر موٹر وے پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹر کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیااور ٹول پلازہ ٹیکس اضافہ واپس نہ لیاگیا تو پہیہ جام ہڑتال کریں گے،اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹ یونین ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی حسین الرحمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی چیئر مین لیاقت خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی نصیب گل ٹریڈ یونین تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین،چمبر آف کامرس کے صدر نورعالم باچا،گڈز ٹرانسپورٹ یونین دیر بالا کے صدر حاجی رحمن اللہ،حاجی انوار اللہ،باجوڑ سے حاجی حنیف اللہ،حاجی سعید اللہ،اورنگ زیب،منڈا سے نواب زادہ،حاجی زاہد اللہ مومند،حاجی سکندر کے علاوہ دیر بالا،دیر پائین،مردان،بونیر،باجوڑ،ضلع ملاکنڈ اور مومند کے گڈز ٹرانسپورٹر ز نے شرکت کی،اجلا س مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معیشت اورترقی میں گڈز ٹرانسپورٹ کا اہم کردار ہے کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور زحضرات دن رات سفر کرکے ملک کے کونے کونے تک غذائی اجناس پہنچانے کیساتھ ساتھ دیگر اہم سازوسامان پہنچا دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ 90فیصد ٹیکس گڈز ٹرانسپورٹ جمع کرتے ہیں لیکن موٹروے پر موٹر پولیس انھیں بے جا تنگ کرنے کیساتھ ساتھ بھاری چالان دے کر خدمت کا صلہ ظلم کے بدلے دیتے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت نے ٹول پلازہ پر بھاری ٹیکس لاگو کرکے گڈز ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں مذید اضافہ کردیا مقررین نے کہاکہ ٹول پلازہ سے سالانہ پانچ ارب روپے قومی خزانہ میں جمع ہوکر کرپشن کی نذر کیاجاتاہے انھوں کہاکہ حکومت نے خود اپنے شیڈول کے مطابق 12ویل گاڑی جس پر گاڑی اونر نے سات اٹھ لاکھ خرچ کرکے کو قانون کے مطابق کر دیا تاہم اب حکومت اور موٹروے پولیس منظور شدہ شیڈول پر عمل درامد نہیں کر رہے اور موٹر وے پولیس گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ جو ظلم روارکھا ہوا اسکی کوئی مثال نہیں ہے انھوں نے کہاکہ پر مٹ،وزن اور ایکس کے حوالے سے ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کریں گے،اس موقع پر ٹریڈ یونین ضلع دیر پائین کے صدر حاجی انوار الدین اور چمبر آف کامرس کے صدر نور عام باچا نے گڈز ٹرانسپورٹ یونین کی مطالبات کو جائز اور حمایت کا اعلان کیا۔