
سوات(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی قریب ہے 24 نومبر جعلی وفاقی حکومت کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا اور قائد عمران خان اور پاکستانی عوام کے حقیقی آزادی کا خواب ضرور پورا ہوگا وہ خواب جو ملک میں امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہو اور انصاف کا بول بالا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے قائد عمران خان کی قیادت میں مینڈیٹ چورنااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے کبل سوات میں 24 نومبر فائنل کال کے حوالے سے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سلیم الرحمان، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، حمید الرحمان اور چیئرمین تحصیل کبل سعید خان نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ اور تحصیل کبل کے پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں پاکستانیوں کے مینڈیٹ کو کھلے عام چرایا گیا ہے جب تک قائد عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداروں سمیت کارکنوں اور پورے ملک میں ہمیں ہمارا چرایا ہوا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ہماری وفاق میں دو تہائی اکثریت کو تبدیل کیا گیا ہے ہم پر فارم 47 کی وفاقی حکومت مسلط کی گئی انشاءاللہ فائنل کال فیصلہ کرے گی کہ عوام عمران خان اور پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ہم کشتیاں جلا کر نکلے گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔