سوات: سنگر فیڈر پر بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار تباہ، مزدور بیروزگار، عوام کی حکام سے فوری اقدامات کی اپیل

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ)سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ چند کارخانوں میں برسرروزگار لوگ بھی بیروزگار ہوکر فاقوں پر مجبور، واپڈا کی طرف سے سنگر فیڈر نشانے پر، سنگرفیڈر پر بدترین لوڈشیڈنگ جاری، بجلی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر سوات چیمبرآف کامرس کی وفد کی ایکسئین واپڈا اورمتعلقہ حکام اور ذمہ داروں سے ملاقاتیں کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ وفد کی واجدعلی خان اور ارشادخان سے بھی ملاقات کی ان کی طرف سے مسئلے حل کرانے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق سوات میں موسم گرما ختم ہونے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ بلکہ لوڈشیڈنگ دورانیہ میں مزید اضافہ کردیاگیا، اورسردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوات بھرسے بجلی غائب ہوگئی، سوات میں بجلی سے چلنی والی کاروبار، اورکارخانے بری طرح متاثر ہوگئے، ان کارخانوں میں کام کرنے والے سیکڑوں مزدور بیروزگارہوکر فاقوں کاشکارہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سوات بھرمیں بیروزگار کاسیلاب اُمڈ آیاہے۔ سوات چیمبرآف کامرس کے ایک نمائندہ وفد نے صدر نورمحمد کے قیاد ت میں واپڈا ایکسئین کیساتھ ملاقات کی اورایس ای پیسکو کو تمام صورتحال سے اگاہ کیا۔ وفد میں خورشید اقبال، بخت کرم، ہارون الرشید، محبوب ہارون، اکبرعلی خان شامل تھے، جنہوں نے ایس ای پیسکو نثارخان کوبتایاکہ بجلی لوڈشیڈنگ نے کاروباری لوگوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا، انہیں کاروباری لوگوں کی تشویش سے اگاہ کیا تاہم اس ملاقات کی کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اس دوران وفد نے لیگی رہنماؤں اورپیسکو فوکل پرسنز واجدعلی خان اور ارشادخان سے بھی ملاقاتیں کی واجدعلی خان اورارشادخان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ وفاقی وزیر امیرمقام کے ساتھ اٹھایاجائیگا۔ یہاں قابل ذکربات یہ ہے کہ امیرمقام سے ان کاروباری لوگوں اورسوات کے عوام نے کافی توقعات وابستہ کررکھے ہیں کہ وہ واپڈا حکام کو اس بات کی پابند بنائیں گے کہ سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے لوگوں کی کاروباری پہیہ کو جاری رکھے۔ اور خصوصاً سنگر فیڈرپر خصوصاً رحم کرکے لوگوں کو اس عذاب سے نجات دلائیں گے.
۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button