فضل حکیم یوسفزئی کا دی ایشئین سکول کی تقریب میں شرکت، نئے کیمپس کا افتتاح

Spread the love

صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے دی ایشئین سکول اینڈ کالج اینگرو ڈھیرئی مینگورہ سوات کیجانب سے ”بچوں کی رنگین دنیا ”کے نام سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں سوات بورڈ تعلیمی ادارے کے عمر حسین، دی ایشئین سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر حیدر علی سکول کے بچوں اور ان کے والدین اور اساتذہ کرام نے شرکت کی تقریب میں سکول کے بچوں نے تقاریر مختلف ٹیبلو، خاکے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگائے اور شرکاء سے خوب داد حاصل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں خیبر پختونخوا حکومت تعلیم کے علاوہ طلبہ کی کردار سازی اور غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دے رہی ہے کیونکہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ اعلیٰ تربیت بھی دیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع سوات کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ایسے ایونٹس کا انعقاد کرنا چاہیے اس سے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور ان کو ذہنی و جسمانی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق ہمیں ان کی فطری خواہشات کا خیال بھی رکھنا چاہئے اور بچوں کی تربیت ایسے طریقے سے کی جائے کہ جو اس کی فطرت کے مطابق ہو چونکہ بچے میں اچھی چیز کو اچھا سمجھنے اور بری چیز کو برا سمجھنے کی صلاحیت نہیں پائی جاتی اس لیے یہ والدین اور خاص کر ماں کا فرض ہے کہ وہ اسے اچھے اور برے میں تمیز کرنے کا سبق دے ہمیں بچے سے اس کی قابلیت اور عمر کے اعتبار سے توقعات قائم رکھنی چاہئیں صوبائی وزیر نے سکول کے بچوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اپنے والدین کی ہر حکم کی تعمیل کرو، والدین اپنے بچوں کو جو بھی نصیحت کرتے ہیں وہ ان کے فائدے کیلئے ہوتی ہے اس لئے والدین کی عزت و احترام ہم آپ پر لازم ہے اپنے اساتذہ کرام کی بھی ہمیشہ عزت و احترام کیا کریں۔ تقریب کے بعدآزاں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے دی ایشئین سکول اینڈ کالج اینگرو ڈھیرئی مینگورہ سوات کے نئے کیمپس کا افتتاح بھی کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button