
ممبئی: پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ سے باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچنے کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن کی نئی فلم ‘ڈنکی’ رواں سال ‘کرسمس یا نیو ایئر’ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کی ریلیز کیلئے بھی 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی جو پہلے ہی سے کنگ خان کی ’ڈنکی‘ کیلئے مختص ہے۔