جے ٹی آئی: مدارس اور کالجز میں طلباء کے حقوق، فیسوں میں اضافے کے خلاف آواز بلند

Spread the love

جے ٹی آئی ملا اور مسٹر کے تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے۔۔مفتی محسن مبارکزئی۔یونیورسٹیز،کالج فیسوں میں اضعافہ سے طلباء کے مستقبل کو خطرات ہیں۔کنونشن سے خطاب

لوئیر دیر)جمعیت طلبہ اسلام برصغیر کے جنگ آزادی کے عظیم لیڈر شیخ الہند رح کی فکر کے نمائندہ جماعت ہے۔جوعصری اور دینی اداروں کے طلبا کرام کے مابین باھمی ربط قائم کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے سابق صدر مفتی محسن محمود مبارکزئی نے عزم نوتربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت طلبہ اسلام تحصیل بریکوٹ ضلع سوات کے زیر اہتمام عظیم الشان عزم نوتربیتی کنونشن کا انعقاد ہوا۔تقرہب کی صدارت تحصیل صدر حق نواز نے کی۔کنونشن بریکوٹ کے مقامی پرائیوٹ اسکول کے سیمینار ہال میں ہوا۔جوطلبائکرام سے کچاکچ بھرا ہواتھا۔عزم نو تربیتی کنونشن کے مہمان خصوصی جمعیت طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے سابق صدر مفتی محسن محمود مبارکزئی تھے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی محسن محمود مبارکزئی نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام بیک وقت مدارس اور کالج یونیورسٹیوں میں طلباء کے حقوق کے لئے کام کررہی ہے۔جسکا مقصد انگریز کے پیدا کردہ ملا اور مسٹر کے تفریق کا خاتمہ ہے۔جے ٹی آئی ایک نمائیاں پروگرام اللہ کے زمین پر اللہ کا نظام کے ساتھ ملک کے طول وعرض میں طلباء برادری میں کام کررہی ہے۔مبارکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک عالمی اسلامی لیڈر ہیں جنھوں نے فلسطینی مسلمانوں کیساتھ سفارتی اور مالی تعاون کرکے ایک عالمی مسلم لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا۔مولانافضل الرحمن ماضی بعید میں جمعیت طلبہ اسلام کے اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے وابستہ رہے ہیں۔مفتی محسن محمود مبارکزئی نے مذید کہا کہ فلسطینی حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے بے رحمانہ موت عالمی دہشت گردی ہے۔ایران کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔دوسرے ملک میں اس طرح اسماعیل ھنیہ کی موت عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔عزم نو تربیتی کنونشن سے ضلع سوات کے صدر قاری کاشف،سیکرٹری جنرل سمیع اللہ مدنی،تحصیل صدر حق نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button