
برطانوی اسمبلی کی رکن ناز شاہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے رونے لگیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی۔ اس ویڈیو میں جب لڑکی کو ملبے سے نکالا گیا تو اس نے معصومیت سے پوچھا کہ کیا میں مر چکی ہوں اور کیا آپ مجھے دفنانے کے لیے قبرستان لے جا رہے ہیں؟