
سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے تاران میں دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو غیرمردسمیت قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاہے۔ایس ایچ او عارف خان کے مطابق ملزم یوسف شاہ ولدگل زمین سکنہ برکلے تاران نے اپنی بھابھی 22 سالہ مسماۃ(ش)زوجہ میاں صاحب جان اور غیرمردبیس سالہ حضرت اللہ ولدکبل خان سکنہ بیلہ اشاڑے کوگھرکے کمرے میں موجود پاکر دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیولئی اسپتال منتقل کردیاہےاور ملزم یوسف شاہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر میاں صاحب جان عرصہ دو سال سے محنت مزدوری کی غرض سے بیرون ملک موجود ہے۔