
روشلم / کراچی: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج میں ہم سے لڑنے کی طاقت نہیں، آپریش الاقصیٰ فلڈ میں متعدد صیہونی فوجیوں اور شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپریسو میں گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ ’ہمارے مجاہدین نے دشمنوں کو حیران کردیا، اسرائیلی فوج کے جنرلز اور سیکڑوں فوجی ہمارے قبضے میں ہیں‘۔