
لوئیر دیر) ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام حالیہ میڑک امتحانات کے نتائج میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تنگی تیمگرہ کے طلباے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کا مجموعی نتیجہ 100فیصد رہا جبکہ سکول ہذا میں فرسٹ ایئر کلاسوں میں داخلوں کا آغاز کردیاگیا ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تنگی تیمرگرہ کے جماعت دہم کے کل 48طلباء شریک ہوئے جس میں حذیفہ خان نے 1020نمبرز لیکر پہلی نعمت غنی نے 998نمبرز لیکر دوسری جبکہ سمیع اللہ جان نے 993نمبرز لیکر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت دہم مین تین طلباء نے اے ون جبکہ 15طلباء نے اے گریڈ حاصل کی اسی طرح محمد ہارون نے 945مہران خان نے 927اور فہد خان نے 917نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کی،جماعت نہم میں محمد دانیال نے 568 سبحان احمد نے 525بلال خان نے 519سویر خان نے 501 اور سعد بلال نے 500نمبر ز حاصل کی،سکول کا مجموعی نتیجہ 100فیصد رہا سکول ہذا کے پرنسپل اکبر خان کے مطابق فرسٹ ایئر طلباء کے لیئے داخلوں کا آغاز کر دیاہے ان کے مطابق اس پاس کے طلباء اس نادار موقع سے فائد اٹھاکر بہترین تعلیمی ماحول اور انتہائی قابل اساتذہ کی نگرانی میں اپنا مستقبل سنوارنے کا فائدہ اٹھائیں۔