والد کو نہ جانتی ہوں اور نہ کبھی دیکھا، صاحبہ کا حیران کُن انکشاف

Spread the love

گزشتہ برس کی مشہور پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی ان سے ملاقات کی۔

اداکارہ صاحبہ کا سینئر اداکار ساجد حسن کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے بہنوئی اور سوتیلے والد کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

صاحبہ نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی ان سے ملاقات کی کیونکہ میرے والد اور والدہ میری پیدائش سے پہلے ہی الگ ہو گئے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میری پیدائش کے بعد بھی میرے والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اس لیے مجھے ان کے لیے کبھی باپ جیسا جذبات نہیں رہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا بچپن میرے نانا کے گھر گزرا کیونکہ میری والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور میرے والد نے  چھوڑ دیا تھا، اس لیے میں اپنے نانا نانی کے زیادہ قریب تھی۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button