
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں میں آج نمازِ جمعہ سے قبل امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے اسرائیلی بمباری کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرائی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کے لیے کرائی گئی دعا نے آج لاکھوں زائرین کو رلا دیا۔ صحن خانہ کعبہ آمین سے گونج اُٹھا۔
شیخ اسامہ خیاط نے دعا کرائی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرما۔ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ان کی سامنے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے حفاظت فرم