
ٹوئٹر کی تکڑ پر آنے والے ایپ ’’تھریڈز‘‘ نے اپنی جگہ بنانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے جس سے صارفین کو متوجہ کیا جا سکے گا۔
فیس بک اور انسٹاگرام کمپنی میٹا اپنے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’تھریڈز‘‘ کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ میٹا کے مالک مارک زگربرگ جو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو تھریڈ بناکر چیلنج دے چکے ہیں اب اپنی کامیابی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
میٹا نے تھریڈز کو اس بہترین وقت میں لانچ کیا تھا جب ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے کئی نئی اقدامات جیسے نام اور لوگوکی تبدیلی، بلیو ٹک فیس وغیرہ نے صارفین کو بدظن کردیا تھا