
مشیگن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی سیارچوں کے کام میں خلل ڈالنے والا شدید خلائی موسم پرندوں کی پرواز کو بھی متاثر کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف مشیگن کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب سورج سے خارج ہونے والے الیکٹرو میگنیٹک شعاعیں اور چارجڈ ذرات زمین کی مقناطیسی فیلڈ سے ٹکراتے ہیں تو نقل مکانی کرنے والے پرندے راستہ بھٹک جاتے ہیں۔
قاز، ہنس اور سینڈ پائپرز جیسے پرندے جو رات میں نقل مکانی کرتے ہیں وہ طویل موسمی منتقلی کے دوران سمت شناسی کے لیے زمین کی مقناطیسی فیلڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جب خلائی موسم مقناطیسی فیلڈ میں خلل ڈالتا ہے تو کچھ پرندے جو پرواز کا فیصلہ کرتے ہیں تو سمت شناسی میں خلل کی وجہ سے وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں