
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کو مغرب کس طرح سنبھال رہا ہے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیان کے مطابق مغرب صرف آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتال پر فضائی حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید، اسرائیلی بربریت کی انتہا
رجب طیب اردگان نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انسانی امداد لے جانے والے تین طیارے مصر بھیجے گئے ہیں۔